QR CodeQR Code

بے گناہ لوگوں کا قتل فساد فی الارض ہے

اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے، ثروت قادری کا وزیر اعظم کو خط

19 Nov 2013 23:21

اسلام ٹائمز: سنی تحریک کے سربراہ کا مراسلہ میں کہنا تھا کہ اسلام نے مسلم ریاست اور اجتماعی نظم کے خلاف مسلح بغاوت کو طاقت سے کچلنے کا حکم دیا ہے۔ نفاذ شریعت کے لیے قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر پرامن جدوجہد ہونی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک نے کالعدم تحریک طالبان کے سیکیورٹی اداروں پر حملوں کے اعلان اور حکومت کے شرعی کردار پر علماء بورڈ کی سفارشات وزیرا عظم کو ارسال کردیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے، جبکہ دہشت گردی کیخلاف جانیں قربان کرنے والے فوجی حقیقی شہید اور قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ وزیر اعظم کے نام مراسلے میں پاکستان سْنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز، سرکاری تنصیبات اور سیاسی قائدین پر کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے حملوں کے اعلان نے قوم کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ بے گناہ لوگوں کا قتل فساد فی الارض اور اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے۔ اِنتہاء پسندوں کی سرکشی اسلام اور پاکستان سے کھلی بغاوت ہے۔ ثروت اعجاز قادری کا مراسلے میں کہنا ہے کہ اسلام نے مسلم ریاست اور اجتماعی نظم کے خلاف مسلح بغاوت کو طاقت سے کچلنے کا حکم دیا ہے، طالبان کا طرز عمل جہاد فی سبیل آ کے اسلامی اصولوں اور شرائط کے منافی ہے، نفاذ شریعت کے لیے قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر پرامن جدوجہد ہونی چاہیے، حکومت نیٹو سپلائی بند اور ڈرون طیارے مار گرانے کا اعلان کرے۔


خبر کا کوڈ: 322608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/322608/اسلامی-ریاست-کیخلاف-مسلح-جدوجہد-حرام-ہے-ثروت-قادری-کا-وزیر-اعظم-کو-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org