0
Tuesday 19 Nov 2013 23:49

کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ہزارہ محمد قاسم شہید

کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ہزارہ محمد قاسم شہید

اسلام ٹائمز۔ منگل کی شام سریاب روڈ پر سدا بہار ٹرمینل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شیعہ ہزارہ محمد قاسم ولد اختر محمد کو زخمی کر دیا۔ زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔ سریاب روڈ پر اس سے قبل بھی شیعہ ہزارہ افراد کو ٹارگٹ کیا جا چکا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ لشکر جھنگوی کی مضبوط پناہ گاہیں یہاں موجود ہوتی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے سریاب روڈ سمیت کوئٹہ اور پورے صوبے میں ان کے ٹریننگ کیمپس اور پناگاہوں کیخلاف کاروائی عمل میں نہیں لاتے۔ دریں اثناء توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ شیعہ ہزارہ محمد قاسم کو سانحہ راولپنڈی کے ردعمل میں مارا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 322619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش