QR CodeQR Code

کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر عوام کو انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، قاضی فائز عیسٰی

19 Nov 2013 23:59

اسلام ٹائمز: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان سروس ٹریبونل کے چیئرمین اور ممبران کی حلف برادری کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ ہی سے عوام نے توقعات وابستہ ک ررکھی ہیں اور عدل و انصاف کی بالادستی سے ہی عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلے کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اور کسی کے دباؤ میں آئے بغیر اپنا کام ایمانداری کیساتھ کرنے سے ہی یہ ذمہ داری پوری ہو گی۔ تقریب حلف برداری میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جج صاحبان اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بلوچستان سروس ٹربیونل کے چیئرمین ظہیر الدین کاکڑ، ممبران محمد ابراہیم سمالانی اور فرزند علی مینگل نے حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ پر ایک بڑ ی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ انصاف کے تقاضے قانون کے مطابق ایمانداری کے ساتھ پورے کریں اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں اپنا منصبی کردار ادا کریں۔ کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر اپنا فیصلہ دیں کیونکہ عدلیہ ہی سے عوام نے توقعات وابستہ کر رکھی ہیں اور عدل و انصاف کی بالادستی سے ہی عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 322623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/322623/کسی-بھی-دباؤ-میں-آئے-بغیر-عوام-کو-انصاف-فراہم-کرنا-ہماری-اولین-ذمہ-داری-ہے-قاضی-فائز-عیس-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org