0
Wednesday 20 Nov 2013 10:25

ہمیں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، تصور جوادی

ہمیں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، تصور جوادی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری علامہ سید تصور حسین الجوادی نے اپنی کابینہ کے ہمراہ شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر انھوں نے وادی نیلم میں  جلوس پر پتھراؤ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر وادی نیلم میں میرپورہ کے مقام پر شرپسند عناصر کی جانب سے ماتمی جلوس پتھراؤ کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے 14 سے زائد مؤمنین زخمی ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ تکفریوں کی جانب سے ہونے والے اس پتھرائو کے موقعہ پر انتظامیہ موجود تھی مگر خاموش تماشائی بنی رہی۔ زخمیوں میں ایم ڈبلیو ایم ضلع نیلم کی کابینہ کے معزز ممبران بھی شامل ہیں۔ انتظامیہ کی جانبداری کی بنا پر سڑک پر دھرنا دیا گیا اور سڑک پر ہی عزاداری کو جاری رکھا گیا، بعد ازاں انتظامیہ کی طرف سے مذاکرات کے بعد مطالبات منظور کرنے، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ جس کی بعد دھرنے کو ختم کیا گیا، تاہم دوسرے دن سادات بستی کا گھیراؤ اور امام بارگاہ پر پتھراؤ کیا گیا۔ علامہ تصور جوادی نے اس کی بھرپور مذمت کی اور انتظامیہ سے رابطہ کر کے جلد کاروائی کا مطالبہ کیا۔ ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی نے اس کشیدہ صورتحال پر ریاستی کابینہ کا اجلاس طلب کیا۔ ریاستی کابینہ کے اس اجلاس میں وادی نیلم، کوٹلی اور روالپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں پیش آنے والے واقعات اور بعد کی صورتحال پر غورو وض کیا گیا۔

علامہ سید تصور جوادی نے کہا کہ ہمیں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ملک کو دہشت گردی فرقہ راریت سے بچانے کے لیے بین المسالک یکجہتی کا فروغ، برداشت و تکریم انسانیت، جیو اور جینے دو کے سنہری اصولوں کو اپنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیلم کے مؤمنین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارا ادارہ مسلسل رابطے میں ہے اور وہاں کے حالات سے آگاہ ہے۔ نیلم واقعے کی کڑیاں بھی راولپنڈی و چشتیاں سے ملائی جائیں تو مختلف نہ ہوں گئی۔ انتظامیہ کی موجودگی میں جلوس پر پتھراؤ ہونا آزاد حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ بعد ازاں ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ریاستی کابینہ کے ہمراہ شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمی مؤمنین کی عیادت کی۔ علامہ تصور جوادی کے ہمراہ سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی، سیکرٹری مالیات سید سجاد حسین، سیکرٹری روابط مولانا حمید حسین نقوی و سیکرٹری جنرل ضلع مظفرآباد مولانا طالب حسین ہمدانی تھے۔ ریاستی سیکرٹری جنرل نے زخمیوں کی عیادت کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 322703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش