0
Wednesday 20 Nov 2013 19:51

سوشل میڈیا پر میرے نام سے بنائے گئے تمام اکاﺅنٹ جعلی ہیں، مفتی منیب الرحمن

سوشل میڈیا پر میرے نام سے بنائے گئے تمام اکاﺅنٹ جعلی ہیں، مفتی منیب الرحمن
اسلام ٹائمز۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کا کوئی اکاﺅنٹ، پیج یا ویب پیج ان کی جانب سے نہیں بنایا گیا ہے، اس لئے اِس وقت جو صفحات Facebook یا Twiter یا کسی بھی قسم کی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر جو پیجز موجود ہیں، وہ سب جعلی اکاﺅنٹ ہیں اور ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اپنے بیان میں مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ کسی بھی ایسی تحریر سے جو ان صفحات پر ہو، اپنی برات کا اعلان کرتا ہوں اور جو لوگ اس طرح کے صفحے چلا رہے ہیں، ان سے درخواست کرتا ہوں کہ اِس طرح کے جھوٹے صفحات کے ذریعے کسی کی دل آزاری نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 322941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش