اسلام ٹائمز۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کا کوئی اکاﺅنٹ، پیج یا ویب پیج ان کی جانب سے نہیں بنایا گیا ہے، اس لئے اِس وقت جو صفحات Facebook یا Twiter یا کسی بھی قسم کی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر جو پیجز موجود ہیں، وہ سب جعلی اکاﺅنٹ ہیں اور ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اپنے بیان میں مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ کسی بھی ایسی تحریر سے جو ان صفحات پر ہو، اپنی برات کا اعلان کرتا ہوں اور جو لوگ اس طرح کے صفحے چلا رہے ہیں، ان سے درخواست کرتا ہوں کہ اِس طرح کے جھوٹے صفحات کے ذریعے کسی کی دل آزاری نہ کریں۔