QR CodeQR Code

اسکردو، سڑکیں بند ہونے سے قبل روندو میں گندم اسٹاک کیجائے، عوامی حلقے

20 Nov 2013 23:50

اسلام ٹائمز: روندو کے عوام کا کہنا ہے کہ برفباری سے قبل روندو کے بالائی علاقوں میں گندم اسٹاک نہ کی گئی تو غذائی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روندو کے عوام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکیں بند ہونے سے قبل روندو کے بالائی علاقے تلو بروق، طورمیک، ستک جنگو اور دیگر مقامات میں گندم سٹاک کی جائے، ابھی تک گندم کا ان علاقوں میں سٹاک نہ ہونا عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر کے آخری دنوں میں اگر برف باری ہو جائے تو سڑکیں بند ہو جاتی ہیں اور گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ بھی بند ہو جاتا ہے جس سے ان علاقوں میں غذائی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ٹینڈر ہونے کے بعد ان علاقوں میں وافر مقدار میں گندم کا نہ پہنچنا تشویشناک ہے۔ لوگوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان علاقوں میں روڈ کی بندش سے قبل روندو کے بالائی علاقوں میں گندم وافر مقدار میں اسٹاک کیا جائے تاکہ سردیوں میں غذائی بحران سے بچا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 323008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/323008/اسکردو-سڑکیں-بند-ہونے-سے-قبل-روندو-میں-گندم-اسٹاک-کیجائے-عوامی-حلقے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org