QR CodeQR Code

الیکشن تنازعہ کشمیر کا نعم البدل نہیں، ظفر اکبر

21 Nov 2013 10:21

اسلام ٹائمز: سالویشن مومنٹ کے چیئرمین نے لوگوں کو یقین دلایا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں کشمیری قوم کی طرف سے دی گئی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا اور شہداء کشمیر کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کی عوامی رابطہ مہم کے تحت سینئر حریت رہنماء و جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے مکہامہ بیروہ، ارڈینہ، ماگام، پٹن اور سرینگر کا دورہ کیا اور مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان کو مسئلہ کشمیر کے حتمی اور پرامن حل کے سلسلے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے کی جارہی کوششوں سے آگاہ کیا، انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں کشمیری قوم کی طرف سے دی گئی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا اور شہداء کشمیر کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، انہوں نے دورے کے دوران جواں سال شہید ریاض احمد پنڈت ماہر زراعت کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تحریک اسلامی اور تحریک کشمیر کے حوالے سے قربانیاں دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 323074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/323074/الیکشن-تنازعہ-کشمیر-کا-نعم-البدل-نہیں-ظفر-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org