0
Thursday 21 Nov 2013 14:18

2014ء کے بعد افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی پر کرزئی سے معاہدہ ہوگیا، جان کیری

2014ء کے بعد افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی پر کرزئی سے معاہدہ ہوگیا، جان کیری
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ دو ہزار چودہ کے بعد افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کے معاہدے پر افغان صدر حامد کرزئی سے اتفاق ہوگیا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی کو سکیورٹی معاہدے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار چودہ کے بعد افغانستان میں امریکی فوج کا کردار بہت محدود ہوگا۔ امریکی فوج افغانستان کی فوج کو صرف ٹریننگ دے گی۔ امریکی اور افغان انتظامیہ میں معاہدے کے تحت دو ہزار چودہ کے بعد افغانستان میں موجود امریکی فوجی اگر کسی مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کرتے ہیں تو ان کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ افغانستان میں بےگناہ افراد کے جانی نقصان پر نہ افغان حکومت نے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور نہ ہی اس پر کوئی بات ہو رہی ہے۔ جان کیری نے یہ بات واشنگٹن میں آسٹریلوی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ملاقات میں افغانستان اور ایران سے مذکرات کے امور پر بات کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ 2014ء کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی سے متعلق سکیورٹی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ حتمی شکل دینے کے لیے یہ معاہدہ آج افغان عمائدین کے لویہ جرگا میں پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 323145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش