0
Thursday 21 Nov 2013 16:53

مجلس وحدت مسلمین کی آل پارٹیز امن کانفرنس، 9نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری

مجلس وحدت مسلمین کی آل پارٹیز امن کانفرنس، 9نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز امن کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی، ممبراسلامی نظریاتی کونسل مفتی غلام مصطفی رضوی، صوبائی وزیرجیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں اور بزرگ تاجر رہنما خواجہ شفیق احمد نے کی جبکہ مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی تھے۔ امن کانفرنس میں مذہبی وسیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے امن وامان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لیے (9)نکاتی مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ ملتان شہر کے پُرامن ماحول کو سبوتاژ کرنے کرنے کی گہری سازش ہے جن میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں۔ اہلبیت، ازدواج مطہرات، صحابہ کرام، کا احترام ہر مسلمان پر واجب ہے اور ان کی توہین کرنا قطعی حرام اور قابل تعزیرجُرم ہے ملک بھر میں مذہب کے نام پر دہشت گردی اور قتل وغارت گری کو اسلام کے خلاف سمجھتے ہیں اور اس کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔ گزشتہ ایام میں ملتان میں پیداہونے والے کشیدہ حالات کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔
 
ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ملتان میں کشیدہ حالات پیداکرنے والے سازشی عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ آل پارٹیز امن کانفرنس اس بات کا بھی اعلان کرتی ہے کہ ایسی تقریر وتحریر سے بھی گریز کیا جائے جن کی وجہ سے کسی بھی مکتب فکر کی دل آزاری ہو اور اشتعال پھیلے۔ تمام مسلمان خواہ وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں قابل احترام ہیں لہذا کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ کسی دوسرے فرقے کے مسلمانوں کی دل آزاری کرے۔ تمام مکاتب فکر کے مقامات مقدسات، عبادت گاہوں، مساجد، امام بارگاہوں کا احترام کیا جائے اور ان کا تحفظ کیا جائے۔ اسلام پیار، محبت، امن وآشتی کا دین ہے۔ آپس میں رواداری اور پیار ومحبت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے علماء عمائدین اور ملک کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 323230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش