0
Thursday 21 Nov 2013 16:56

مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام ''آل پارٹیز امن کانفرنس'' میں جاری مشترکہ اعلامیہ

مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام
رپورٹ: سید محمد ثقلین

آل پارٹیز امن کانفرنس میں شامل تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں اور تنظیمیں درج ذیل نکات پر مشتمل ''مشترکہ اعلامیہ''جاری کرنے پر متفق ہیں۔ 

(1) ہم گذشتہ ایام میں ملتان شہر میں پیدا ہونے والے کشیدہ حالات کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ 

(2) یہ کشیدہ حالات فرقہ وارانہ فسادات نہیں بلکہ ملتان شہر کے پُرامن ماحول کو سبوتاژ کرنے کی گہری سازش ہیں جس میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں۔ 

(3) تمام مسلمان خواہ وہ کسی بھی فرقے اور مسلک سے تعلق رکھتے ہوں، قابلِ احترام ہیں۔ لٰہذا کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ کسی دوسرے فرقے کے مسلمانوں کی دل آزاری کرے۔ 

(4) اہلِ بیت علیہم السلام، ازدواجِ مطہرات اور صحابہء کرام رضی اللہ عنہ کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے اور ان کی توہین کرنا قطعی حرام ہے اور قابلِ تعزیر جرم ہے۔ 

(5) ایسی ہر تقریر و تحریر سے گریز کرنا چاہیئے جو کسی بھی مکتب کی دل آزاری اور اشتعال کا باعث بنے۔ 

(6) دل آزار، نفرت آمیز اور اشتعال انگیز نعروں سے اجتناب کیا جانا چاہیئے۔ 

(7) ہم پورے ملک میں مذہب کے نام پر دہشت گردی اور قتل و غارت گری کو اسلام کے خلاف سمجھتے ہیں اور اسکی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ 

(8) تمام مکاتبِ فکر کے مقامات مقدسہ، عبادت گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں کا احترام کیا جائے اور انکے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ 

دینِ اسلام پیار و محبت، امن و آشتی کا دین ہے۔ آپس میں رواداری اور پیار و محبت کو مزید مستحکم کرنے کیلئے علماء، عمائدین اور ملک کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ 

(9) یہ امن کانفرنس ملتان انتظامیہ کو امن کے قیام کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلاتی ہے اور تمام شرکاء امن و امان کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 323236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش