0
Thursday 21 Nov 2013 18:57

گلگت، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی مہدی شاہ سے ملاقات، سانحہ راولپندی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار

گلگت، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی مہدی شاہ سے ملاقات، سانحہ راولپندی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت نے راولپنڈی سانحے کے حوالے سے وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے گلگت میں خصوصی ملاقات کی، وفد کی قیادت صوبائی سیکرٹری جنرل شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کی۔ وفد کا موقف تھا کہ پنجاب حکومت خاص کر رانا ثناءاللہ عزاداروں کے خلاف بےبنیاد پروپیگنڈہ کے ذریعے پاکستان بھر میں فرقہ واریت کو فروغ دینے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں چونکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد ان کی توپوں کا رخ پنجاب حکومت کی طرف ہوا ہے جس سے خوف زدہ ہو کر پنجاب حکومت اور نون لیگ طالبان کے حملوں کا رخ اہل تشیع کی جانب موڑنے کی بھونڈی کوشش کر رہی ہے، جس سے ملت تشیع پاکستان کبھی بھی خوفزدہ نہیں ہو گی چونکہ ملت تشیع ایک شہید پرور ملت ہے۔ نیز راولپنڈی میں مقیم گلگت بلتستان کے طالب علموں اور کاروباری حضرات کو جان بوجھ کر تنگ کیا جا رہا ہے جس سے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون کو سیاسی طور پر بہت نقصان اٹھانا پڑیگا۔ وزیراعلٰی ہمارے خدشات کو پنجاب حکومت کے گوش گزار کریں اور انہیں ایسی حرکتوں سے باز رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 323288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش