QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

21 Nov 2013 19:15

اسلام ٹائمز: ڈی جی الیکشن کمیشن شیر افگن کا کہنا تھا کہ پی سی ایس آئی آر کو عام سیاہی کا معیار بہتر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈی جی الیکشن کمیشن شیر افگن نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال نہ کرنے سے متعلق نادرا کی تجویز منظور کرلی گئی ہے۔ چیئرمین نادرا نے یقین دہانی کروائی ہے کہ عام سیاہی سے لگائے گئے انگوٹھوں کی بھی شناخت ہو سکتی ہے۔ شیر افگن کا کہنا تھا کہ پی سی ایس آئی آر کو عام سیاہی کا معیار بہتر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 7 دسمبر کو بلوچستان میں پولنگ ہوگی جبکہ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کنٹونمنٹس کیلئے شیڈول کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔


خبر کا کوڈ: 323293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/323293/الیکشن-کمیشن-کا-بلدیاتی-انتخابات-میں-مقناطیسی-سیاہی-استعمال-نہ-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org