0
Thursday 21 Nov 2013 23:30

راولپنڈی واقعہ ملکی سالمیت اور استحکام کے خلاف گہری سازش ہے، اطہر صدیقی

راولپنڈی واقعہ ملکی سالمیت اور استحکام کے خلاف گہری سازش ہے، اطہر صدیقی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے آرگنائزر اطہر صدیقی نے راولپنڈی واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو ملکی سالمیت اور استحکام کے خلاف گہری سازش قرار دیا۔ اطہر صدیقی نے پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کیلئے اس وقت دنیا میں سیرت محمد مصطفی (ص) سے بڑھ کر اور کوئی دستور نہیں۔ لہذا آج کے دور پرفتن میں پوری دنیا اور بالخصوص 56 اسلامی ریاستوں کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ سیرت مصطفی (ص) کو اپنے لئے آئیڈیل قرار دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آقا (ص) کی ظاہری حیات میں انکی صحبت میں بیٹھنے والا غیر مسلم بھی رحمت سے محروم نہیں رہا تھا۔ آج آقا (ص) کی ذات سے تعلق محبت کی مضبوطی اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر زندگی کے ہر شعبے کیلئے رحمت و برکت حاصل کرنا ہوگی تاکہ پوری دنیا امن و سلامتی کا گہوارہ بن سکے۔ اطہر صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ حضور اکرم (ص) کی رحمت کے فیض کے باعث کائنات کا وجود قائم ہے اور پاکستان عوامی تحریک آقا (ص) کی رحمت حاصل کرنے کیلئے شعور بیدار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ اور پوری انسانیت کو محبت، رحمت اور احترام کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 323372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش