QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''یوم عظمت نواسئہ رسول(ص)''منایا گیا

22 Nov 2013 21:16

اسلام ٹائمز: جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں صرف ایک مسجد شہید نہیں ہوئی بلکہ کئی شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں کوبھی شہید کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی یوم عظمت نواسہ رسول(ص) منایا گیا۔ ملتان میں یوم عظمت نواسئہ رسول کا مرکزی اجتماع جامع مسجد الحسین نیوملتان میں منعقد ہوا۔ اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی اور ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ قاضی نادرحسین علوی، سید قمرعباس زیدی، شاعر اہلبیت زوار حسین بسمل، سید دلاورعباس زیدی، مہرسخاوت علی ثقلین نقوی اور دیگر رہنما موجود تھے۔
 
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدارحسین نقوی نے کہا کہ پاکستان میں ایک منظم سازش کے تحت فرقہ واریت پھیلائی جارہی ہے۔ اسلام آباد میں صرف ایک مسجد شہید نہیں ہوئی بلکہ کئی شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں کو شہید کیا گیا ہے۔ چشتیاں اور ملتان میں امام بارگاہ اور علم مبارک کی بے حرمتی کی گئی ہے اور ملک بھر میں سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں امام بارگاہ اور مساجد کو نقصان پہنچانا اسلام دشمنی کا ثبوت ہے۔ قبل ازیں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ماتم داری کا پروگرام مسجد کے باہر ہونا تھا جسے پولیس انتظامیہ کی درخواست پر مسجد کے اندر کیا گیا۔ خطاب کے بعد نوحہ خوانوں نے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ کی مصیبت بیان اور عزاداروں نے ماتم داری کی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 323647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/323647/ملتان-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-یوم-عظمت-نواسئہ-رسول-ص-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org