QR CodeQR Code

امریکا پاکستان میں فرقہ واریت پھیلا کر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جے یو آئی جیکب آباد

22 Nov 2013 21:26

اسلام ٹائمز: مجلس شوریٰ کے اجلاس میں 100 سے زائد مفتی کرام، علماء، حفاظ اور رہنماوں نے راولپنڈی واقعہ کو عالمی سازش قرار دے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی صدارت میں مدرسہ مظہر العلوم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 100 سے زائد مفتی، علماء کرام، حفاظ اور رہنماوں نے راولپنڈی وقعہ کو عالمی سازش قرار دیتے ہوئے فرقہ واریت پر مبنی مواد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ راولپنڈی واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد منظر عام پر لایا جائے۔ جے یو آئی کے رہنماوں اور علماء کرام، ڈاکٹر اے جی انصاری، مفتی علی حسن برڑو، جاوید انور چنہ، مفتی عبدالقادر بنگلانی، مفتی اللہ بخش بروہی، مفتی غلام شبیر شیخ، مولانا شاہنواز جکھرانی، حافظ عبدالباسط بروہی، حافظ عباس نوناری اور دیگر نے کہا کہ امریکا لڑاو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، وہ پاکستان میں فرقہ واریت پھیلا کر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اس لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ واریت پر مبنی تمام مواد پر پابندی عائد کی جائے اور فرقہ واریت پھیلانے والے مقررین کے خلاف کارروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 323660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/323660/امریکا-پاکستان-میں-فرقہ-واریت-پھیلا-کر-قبضہ-کرنے-کی-کوشش-رہا-ہے-جے-یو-آئی-جیکب-آباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org