QR CodeQR Code

امریکا پاکستان میں خانہ جنگی کے ذریعہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، مجاہد چنہ

22 Nov 2013 21:39

اسلام ٹائمز: صحافیوں سے گفتگو میں جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ راولپنڈی واقعہ بھی کراچی بولٹن مارکیٹ کو جلانے کی کڑی لگتا ہے، فرقہ واریت کو صبر و تحمل اور اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن فرقے نہیں بلکہ امریکی سامراج ہے جو ہمیں آپس میں لڑا کر ملک میں خانہ جنگی کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ تمام مسالک کے لوگ ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مجاہد چنہ نے کہا کہ پنڈی واقعہ بھی کراچی بولٹن مارکیٹ کو جلانے کی کڑی لگتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکا افغانستان سے نکلنے سے قبل پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرا کے امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی طرح یہاں بھی وہی کھیل کھیلنا چاہتا ہے، بالکل اسی طرح جس طرح برطانیہ سے نکلنے سے قبل کشمیر کو متنازعہ قرار دیکر پاکستان اور بھارت کو آپس میں لڑا کر چلا گیا اور آج تک دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ مجاہد چنا کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کو صبر و تحمل، برداشت ایک دوسر ے کے جذبات کا احترام اور اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 323666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/323666/امریکا-پاکستان-میں-خانہ-جنگی-کے-ذریعہ-اپنے-مذموم-مقاصد-حاصل-کرنا-چاہتا-ہے-مجاہد-چنہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org