0
Friday 22 Nov 2013 22:42

کے پی کے حکومت کا امریکی سفارتخانے میں احتجاج ریکارڈ کرانیکا فیصلہ

کے پی کے حکومت کا امریکی سفارتخانے میں احتجاج ریکارڈ کرانیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ڈرون حملوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کی سختی سے مذمت کی گئی ہے، ڈرون حملہ حکومتی سلامتی پر وار ہے جس پر اقوام متحدہ، امریکی سفارت خانے میں احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا جبکہ پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دے کر یادداشت جمع کرائی جائے گی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے فیصلوں کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اراکین اسمبلی کے ساتھ،  وزیراعظم نوازشریف، امریکی سفارتخانے، اقوام متحدہ کے دفاتر کو خطوط لکھے جائیں گے، جس میں سخت الفاظ میں مذمت کے علاوہ انہیں ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی مالی نقصان پر روشنی ڈالی جائے گی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرون حملوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بھی دوبارہ بلانے کی تجویز وفاقی حکومت کو دی جائے گی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ڈرون حملوں کے خلاف یوم سیاہ منانے کا فیصلہ بھی کیا جس کے لیے تاریخ کا اعلان گلے ہفتے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 323677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش