0
Friday 22 Nov 2013 23:06

عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ڈرون حملوں کیخلاف کل نیٹو سپلائی بند کریگی

امریکی ہٹ دھرمی کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والی تحریک انصاف کے امتحان کی گھڑی آن پہنچی
عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ڈرون حملوں کیخلاف کل نیٹو سپلائی بند کریگی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف ڈرون حملوں کے خلاف کل نیٹو سپلائی بند کرے گی رنگ روڈ پشاور پر عمران خان دھرنے کی قیادت کریں گے۔ شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلے چل پڑے۔ امریکی ہٹ دھرمی کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والی تحریک انصاف کے امتحان کی گھڑی آن پہنچی۔ ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی دھرنے کی قیادت عمران خان کریں گے۔ پی ٹی آئی کے کارکن پشاور کے رنگ روڈ پر نیٹو کی سپلائی لائن کاٹیں گے۔ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور دیگر رہنما بھی دھرنے میں شریک ہونگے۔ ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکن قافلوں کی صورت میں پشاور پہنچیں گے۔ پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے کارکن دھرنے میں شرکت کریں گے۔ لاہور سے مرکزی قافلہ ہفتے کی صبح سات بجے ٹھوکر نیاز بیگ سے روانہ ہو گا۔ شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سے قافلے بھی اس میں شامل ہوتے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 323681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش