QR CodeQR Code

ہنگو حملے پر امریکہ کو سخت تشویش سے آگاہ کیا گیا،ترجمان دفترخارجہ

22 Nov 2013 23:29

اسلام ٹائمز: ہنگو ڈرون حملہ خیبر پختونخوا میں کیا گیا جس میں بچوں سمیت بے گناہ لوگ جاں بحق ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ڈرون حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ ہنگو ڈرون حملے پر امریکا کو پاکستان کی سخت تشویش سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ سرتاج عزیز نے حملے کے روز ہی امریکی سفیر کو پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔ ہنگو ڈرون حملہ خیبر پختونخوا میں کیا گیا جس میں بچوں سمیت بے گناہ لوگ جاں بحق ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ڈرون حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 323688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/323688/ہنگو-حملے-پر-امریکہ-کو-سخت-تشویش-سے-آگاہ-کیا-گیا-ترجمان-دفترخارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org