QR CodeQR Code

ریاستی خودمختاری کے لئے ریاستی عملداری کا قیام یقینی بنانا ہوگا، میجر جنرل (ر) اطہر عباس

23 Nov 2013 08:21

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سول، فوجی اور انٹیلی جنس ادارے مل کر ان غیر ریاستی دھڑوں کو ناکام بنائیں اور ریاست کی رٹ قائم کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل (ر) اطہر عباس نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان اور دیگر علاقوں میں موجود غیر ریاستی دھڑے نہ صرف ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ ملک سے باہر جا کر بھی حملے کر رہے ہیں۔ افغانستان میں جاری امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے میں بھی ان عناصر کر کردار واضح ہے۔ نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے میجر جنرل (ر) اطہر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور امریکہ کے خفیہ اداروں کے درمیان معلومات کا تبادلہ نہ ہونے وجہ سے یہ عناصر طاقتور ہو رہے ہیں۔ انٹیلی جنس اداروں میں خلیج حائل ہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ افغان انٹیلی جنس پاکستان میں مختلف کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سول، فوجی اور انٹیلی جنس ادارے مل کر ان غیر ریاستی دھڑوں کو ناکام بنائیں اور ریاست کی رٹ قائم کی جائے۔ ریاستی خودمختاری کے لئے آواز اٹھانے سے پہلے ریاستی عملداری کا قیام یقینی بنانا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 323747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/323747/ریاستی-خودمختاری-کے-لئے-عملداری-کا-قیام-یقینی-بنانا-ہوگا-میجر-جنرل-ر-اطہر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org