QR CodeQR Code

انچولی بم دھماکے میں شہید ہونیوالے سالک علی جعفری اپنے خاندان کے واحد کفیل تھے

23 Nov 2013 08:59

اسلام ٹائمز: جامعہ کراچی سے کمیونیکیشن ڈیزائن اور فلم میکنگ میں گریجویشن کے بعد 2008ء میں آپ نے جیو نیوز جوائن کیا اور جیو نیوز کے پروگرام ایف آئی آر کا حصہ بنے۔ سالک علی جعفری کی نمازجنازہ 10بجے رضویہ امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز کراچی کی شیعہ آبادی انچولی میں یکے بعد دیگر 2 بم دھماکے ہوئے جن میں 9 افراد جاں بحق 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں سالک علی جعفری بھی شامل تھے۔ شہید سالک علی جعفری جیو نیوز میں ایسوسی ایٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انچولی بم دھماکے میں شہید ہونے والے سالک علی جعفری اپنے خاندان کے واحد کفیل تھے۔ جامعہ کراچی سے کمیونیکیشن ڈیزائن اور فلم میکنگ میں گریجویشن کے بعد 2008ء میں آپ نے جیو نیوز جوائن کیا اور جیو نیوز کے پروگرام ایف آئی آر کا حصہ بنے۔ سالک علی جعفری کی نمازجنازہ 10بجے رضویہ امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین سخی حسن قبرستان میں ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 323751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/323751/انچولی-بم-دھماکے-میں-شہید-ہونیوالے-سالک-علی-جعفری-اپنے-خاندان-کے-واحد-کفیل-تھے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org