QR CodeQR Code

کراچی، انچولی بم دھماکے اسلام دشمن عناصر کی کارروائی ہے، آئی ایس او پاکستان

23 Nov 2013 10:18

اسلام ٹائمز: المصطفٰی ہائوس لاہور سے جاری بیان میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نے گذشتہ رات کراچی میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات میں وہی عناصر ملوث ہیں جنہوں نے عاشور کے موقع پر امام بارگاہوں، مساجد اور مقدسات کی بے حرمتی کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے گذشتہ رات کراچی کے علاقے انچولی میں یکے بعد دیگرے ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں نے ایک بار پھر کراچی کو خون سے رنگین کر دیا ہے۔ پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معمول کی حرکت کے بعد خاموش ہوجائیں گے۔ المصطفٰی ہائوس لاہور سے جاری بیان کے مطابق آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ان واقعات میں وہی عناصر شامل ہیں جنہوں نے عاشور کے موقع پر امام بارگاہوں، مساجد اور مقدسات کی بے حرمتی کی تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں ہونے والے احتجاج جب پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے تو دشمن کو شکست نظر آرہی تھی کہ جس مقصد کے لیے یہ احتجاجات کیے گئے اُس میں تو ناکامی ہو رہی ہے جس پر کراچی کو نشانہ بنایا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ انچولی بم دھماکوں میں صرف شیعہ مسلمان ہی شہید نہیں ہوئے بلکہ اہلسنت برادران بھی شہید ہوئے ہیں۔ اس موقع پر اُنہوں نے شہداء کے خانوادگان سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کے لیے دعائے صحت کی۔


خبر کا کوڈ: 323761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/323761/کراچی-انچولی-بم-دھماکے-اسلام-دشمن-عناصر-کی-کارروائی-ہے-آئی-ایس-او-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org