QR CodeQR Code

طالبان نے کراچی دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی

23 Nov 2013 11:12

اسلام ٹائمز:کراچی کے علاقے انچولی میں دو دھماکوں میں نو افراد جاں بحق اور پچپن زخمی ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی پولیس سندھ سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں نے کراچی میں کالعدم تنظیموں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کارروائیاں حساس اداروں کی معلومات کی بنیاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کی جائیں گی۔ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کالعدم تحریک طالبان اور تحریک طالبان سوات کی جانب سے مزید تخریب کاری کے خدشات ہیں۔ ان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے، انچولی کے قریب دھماکے میں کالعدم تحریک طالبان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جبکہ شہر میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور تحریک طالبان سوات کے کارندوں کی موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں جس کے بعد شہر کے مضفاتی علاقوں میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کو پھیلا دیا گیا۔ دوسری جانب ذمہ داری ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان نے گذشتہ رات انچولی میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ یاد رہے کہ کراچی کے علاقے انچولی میں دو دھماکوں میں نو افراد جاں بحق اور پچپن زخمی ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی پولیس سندھ سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 323767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/323767/طالبان-نے-کراچی-دھماکوں-کی-ذمہ-داری-قبول-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org