QR CodeQR Code

امریکا نے کشمیری رہنما غلام نبی فائی کو رہا کر دیا

23 Nov 2013 11:57

اسلام ٹائمز: عدالت نے فیڈرل جیل میں قید کے دوران ڈاکٹر فائی کے اچھے رویہ اور کشمیری قوم کے لئے کام کر نے پرانھیں آزاد کرنے کا حکم جاری کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں قید کشمیری رہنما غلام نبی فائی کو رہا کر دیا گیا ہے، ان پر پاکستان کے خفیہ اداروں  سے رقم لینے کا الزام تھا۔ کشمیری رہنما اور کشمیر امریکن کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نبی فائی کو جولائی 2011ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر پاکستانی خفیہ ادارے سے رقم لینے کا الزام تھا۔ مارچ 2012ء میں ڈاکٹر فائی کو فیڈرل جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کشمیر کی آزادی کے لئے متعدد سیمینارز اور کانفرنس منعقد کیں۔ عدالت نے فیڈرل جیل میں قید کے دوران ڈاکٹر فائی کے اچھے رویہ اور کشمیری قوم کے لئے کام کر نے پرانھیں آزاد کرنے کا حکم جاری کیا۔


خبر کا کوڈ: 323776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/323776/امریکا-نے-کشمیری-رہنما-غلام-نبی-فائی-کو-رہا-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org