0
Saturday 23 Nov 2013 12:17

کنٹرول لائن کی بھارتی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہیں، برجیس طاہر

کنٹرول لائن کی بھارتی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہیں، برجیس طاہر
اسلام ٹائمز۔ وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عبوری آئین ایکٹ 1974ء میں ترامیم کے لیے دئیے گئے طریقہ کار کو اختیار کر کے اس حوالہ سے جب بھی کوئی بل پیش کیا جائے گا تو وزارت امور کشمیر اس میں رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی بلکہ اس بل کی منظوری کے لیے کردار ادا کرے گی۔ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وفاق میں ایک جمہوری حکومت قائم ہے، آزاد کشمیر میں بھی جمہوری طریقہ سے ہی حکومت کی تبدیلی ممکن ہو سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کے حوالہ سے بہت سے شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ جب وزیراعظم آزاد کشمیر سے اس حوالے سے بات چیت کی جاتی ہے تو وہ اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وزراء اور ممبران اسمبلی نے انہیں بلیک میل کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں ںے راولاکوٹ اور باغ کے دو روزہ دورے کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ 

چوہدری برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کو عوامی خواہشات کے مطابق حل کروانے کے لیے کوشاں ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے آئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہیں۔ ہندوستان کو چاہیے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق، حق خودارادیت دے تاکہ کشمیری اپنی قسمت کا خود فیصلہ کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 323784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش