QR CodeQR Code

دہشتگردوں کی کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے سوا اب ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں، نواز شریف

23 Nov 2013 12:26

اسلام ٹائمز: اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ دہشتگردوں کو جلد ٹرائل مکمل کر قرار واقعی سزا دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ دہشتگردوں کا راستہ روکنے اور انہیں انجام تک پہنچانے کو یقینی بنائیں گے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ دہشتگردوں کو جلد ٹرائل مکمل کر قرار واقعی سزا دی جائے، دہشتگردوں کی کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی اتحاد کے ساتھ کسی خوف کے بغیر کام جاری رکھیں۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے سوا اب ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردوں کی سفاکانہ کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس ادارے بلاخوف و خطر دہشتگردوں کے خلاف آگے بڑھتے رہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے کراچی دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکے بزدلانہ اور قابل مذمت اقدام ہیں، قوم دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہوگی۔ اپنے بیان میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے، وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلاخوف و خطر اپنا کام جاری رکھیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، وزیراعظم کا کہنا ہے دہشتگردوں کی کارروائیاں ہرگز قابل قبول نہیں۔


خبر کا کوڈ: 323785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/323785/دہشتگردی-کو-جڑ-سے-اکھاڑنے-کے-سوا-اب-ہمارے-پاس-کوئی-آپشن-نہیں-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org