QR CodeQR Code

انچولی دھماکے، شیعہ سنی مل کر دہشت گردوں کو شکست دیں گے، علامہ حسن ظفر نقوی

23 Nov 2013 15:41

اسلام ٹائمز: انچولی دھماکوں کے بعد مقامی ہسپتال میں رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ انچولی دھماکوں میں شہید ہونے والے اہل سنت علماء شہداء ہمارے شہداء ہیں، شیعہ و سنی اتحاد برقرار رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے انچولی دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردوں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے، اپنے اہل سنت بھائیوں کے ساتھ مل کر وطن سے دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں انچولی دھماکوں کے بعد مقامی ہسپتال میں رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ مبشر حسن، علامہ دیدار جلبانی، علی حسین نقوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ انچولی دھماکوں میں شہید ہونے والے اہل سنت علماء شہداء ہمارے شہداء ہیں، شیعہ و سنی اتحاد برقرار رکھیں، انشاء اللہ یہ اتحاد دہشت گردوں کی شکست کا اہم سبب بنے گا۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ انچولی دھماکہ اس بات کا ثبوت ہے دشمن ہمارے اتحاد سے خوفزدہ ہے، وطن کے شیعہ و سنی عوام نے استعماری ایجنٹوں کی جانب سے ملک میں تفرقہ پھیلانے کی سازش کو اپنے اتحاد سے ناکام بنایا ہے اور انشاء اللہ وطن کے دوستوں کا یہ اتحاد دہشت گردوں کے خاتمے میں لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 323855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/323855/انچولی-دھماکے-شیعہ-سنی-مل-کر-دہشت-گردوں-کو-شکست-دیں-گے-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org