0
Saturday 23 Nov 2013 16:13

انچولی بم دھماکے میں شہید ہونے والے تین افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

انچولی بم دھماکے میں شہید ہونے والے تین افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ انچولی بم دھماکے میں شہید ہونے والے سالک جعفری اور دو اہل سنت شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر سالک جعفری کی نماز جنازہ رضویہ امام بارگاہ میں علامہ مرزا یوسف حسین کی اقتداء میں ادا گئی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ علی انور جعفری، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ جعفر سبحانی سمیت صحافی برادری نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور شہید کے اہل خانہ سمیت صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی زار و قطار روتے رہے۔بعد ازاں شہید کے جسد خاکی کو سخی حسن قبرسان لے جایا گیا جہاں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ شہید کی تدفین کی گئی۔ تدفین کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار بھی شریک ہوئے۔ دوسری جانب دھماکے میں اہل سنت برادری سے تعلق رکھنے والے شہیدوں کی نماز مسجد محمدی فیڈرل بی ایریا بلاک 17 جبکہ دوسرے کی نماز جنازہ بلال مسجد موسیٰ کالونی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 323864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش