0
Saturday 23 Nov 2013 19:08

ملی یکجہتی کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس 27 نومبر کو اسلام آباد میں طلب

ملی یکجہتی کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس 27 نومبر کو اسلام آباد میں طلب
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی میں شہادتوں، مساجد، امام بارگاہوں، مارکیٹوں اور دکانوں کو پہنچنے والے نقصانات کے خلاف جمعہ کے دن پرامن رہا، دینی جماعتوں اور علما و خطیب حضرات نے مہذب اور پرامن طریقے سے احتجاج کر کے ثابت کر دیا کہ دینی جماعتیں غم، نقصانات اور دکھ کے موقع پر بھی پرامن، مہذب اور جمہوری احتجاج کا سلیقہ رکھتی ہیں، اگر پنجاب حکومت، پولیس، حساس ادارے اور انتظامیہ یوم عاشورہ کے موقع پر غیر ذمہ دارانہ اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ نہ کرتے تو سانحہ راولپنڈی رونما نہ ہوتا، حکومتیں امن قائم رکھنا چاہیں، فرقہ واریت کی آگ روکنا ان کا ہدف ہو تو یہ کوئی مشکل کام نہیں ہوتا، دینی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ہے، چند شرپسند بیرونی آلہ کار غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ 27 نومبر کو اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، دل آزاری، تقاریر، لٹریچر اور تقریروں کے سدباب کے لیے اقدامات طے کیے جائیں گے۔

ملی یکجہتی کونسل ملک کے تمام مسالک اور مذاہب کا مشترکہ، غیر سیاسی اور غیر انتخابی پلیٹ فارم ہے۔ قدر مشترک اور درد مشترک کی بنیاد پر تمام مسالک کے درمیان اتحاد، محبت اور باہمی احترام قائم رکھنا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کی تمام جماعتیں درد مشترک اور قدر مشترک کی بنیاد پر کام کر رہی ہیں۔ تمام جماعتوں کا پختہ یقین ہے کہ برداشت، باہمی احترام امن کی شاہِ کلید ہے، ان کے ذریعے ہی ملک و ملت ترقی کر سکتا ہے اور عوام کے دکھوں کا علاج ہو گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 24 نومبر کو کراچی میں جماعت اسلامی کا امریکی غلامی سے نجات، پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار کی حفاظت اور نیٹو سپلائی، ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی ریلی تاریخی اور تاریخ ساز ہو گی۔ کراچی کے عوام دینی محبت اور حب الوطنی کا عظیم الشان مظاہرہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 323916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش