QR CodeQR Code

بنوں جیل توڑنے میں ملوث مبینہ القاعدہ رکن رائیونڈ سے گرفتار

23 Nov 2013 19:33

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق، ملزم پنجاب کی ایک جیل سے اپنے ساتھیوں کو رہا کرانے کے لیے جیل توڑنے کی منصوبہ بندی کے علاوہ ریکی بھی کر چکا تھا، وہ شمالی وزیرستان میں موجود اپنے ساتھیوں کو منصوبہ سے آگاہ بھی کر چکا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں جیل توڑنے میں ملوث القاعدہ کے مبینہ رکن کو رائے ونڈ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، مبینہ القاعدہ رکن کی گرفتاری حساس اداروں کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ انٹلی جنس ذرائع کے مطابق، دہشتگرد کا تعلق القاعدہ سے ہے اور وہ بنوں جیل توڑنے میں براہ راست ملوث تھا۔ ذرائع کے مطابق، ملزم پنجاب کی ایک جیل سے اپنے ساتھیوں کو رہا کرانے کے لیے جیل توڑنے کی منصوبہ بندی کے علاوہ ریکی بھی کر چکا تھا، وہ شمالی وزیرستان میں موجود اپنے ساتھیوں کو منصوبہ سے آگاہ بھی کر چکا تھا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں نے آئندہ چند روز میں اس کے پاس آکر اس منصوبہ پر عمل کرنا تھا، تاہم منصوبے کے ماسٹر مائنڈ کو ایک خفیہ اطلاع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو چار روز قبل حراست میں لیا گیا اور ابتدائی تفتیش کے بعد کے پی کے کے انٹلیجنس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ گزشتہ سال اپریل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بنوں جیل پر حملہ کرکے 384 قیدی چھڑا لیے تھے۔


خبر کا کوڈ: 323926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/323926/بنوں-جیل-توڑنے-میں-ملوث-مبینہ-القاعدہ-رکن-رائیونڈ-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org