QR CodeQR Code

بھارت ایک قدم آگے بڑھے، ہم دو قدم آگے بڑھیں گے، نوازشریف

23 Nov 2013 23:26

اسلام ٹائمز۔ لاہور میں عالمی ادبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہمارا مذہب ہمسایوں کیساتھ اچھے سلوک کا درس دیتا ہے، بھارت میں انتخابات کے بعد دونوں ملکوں کو بات چیت کا ایک اور موقع ضرور ملنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ تمام معاملات حل کرنا اور واجپائی دور جیسے تعلقات کی واپسی چاہتے ہیں، آئے روز کنٹرول لائن پر واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔ بھارت ایک قدم آگے بڑھے، ہم 2 قدم آگے بڑھیں گے، وزیراعظم نواز شریف نے لاہور کے الحمراہال میں چوتھی عالمی ادبی اور ثقافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوش گوار تعلقات کی بات بھی ادب اور کلچر کی بات ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب ہمسایوں کیساتھ اچھے سلوک کا درس دیتا ہے، بھارت میں انتخابات کے بعد دونوں ملکوں کو بات چیت کا ایک اور موقع ضرور ملنا چاہیئے، ان کی پچھلی حکومت میں بھی بھارت کیساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی تھی، آئندہ بھی یہی رہے گی، ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے لوگ ہمارے دلوں میں بستے ہیں، ایک زمانہ تھا، ہم ایک تھے، پھر جدا کر دیئے گئے، وہ سانحہ یاد رکھنا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت بن جاتی تو وہ شاید تیسری بار وزیراعظم نہ بنتے، ملک کی محبت نے انہیں مجبور کیا کہ وہ اس فرض کو نبھانے کیلئے خود کو پیش کریں، وہ قربانی کے جذبے کیساتھ وزیراعظم بنے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 323990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/323990/بھارت-ایک-قدم-آگے-بڑھے-ہم-دو-بڑھیں-گے-نوازشریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org