0
Sunday 24 Nov 2013 09:09

پاراچنار، شبلان اور ڈال میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، ایک جاں بحق، چار زخمی

پاراچنار، شبلان اور ڈال میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، ایک جاں بحق، چار زخمی
اسلام ٹائمز۔ آج اتوار کو علی الصبح پاراچنار کے نواحی دیہات شبلان اور ڈال میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے جس میں آخری اطلاعات آنے تک ایک شخص جاں بحق جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار سے سید ساجد حسین نے اسلام ٹائمز کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صبح سات بجے شبلان کے اطراف میں ایک کرولا گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی، جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، گاڑی میں آگرہ سے تعلق رکھنے والے سادات گھرانے کے افراد سوار تھے۔ دھماکے میں سید محمد ولد سید شاہ تقی موقع پر جاں بحق جبکہ تین دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اسی طرح دوسرا بم دھماکہ مالی خیل کے نواحی علاقے ڈال گاؤں میں ہوا جس میں ایک شخص کی ٹانگ ضائع ہوگئی۔ مذکورہ مائن پرسونل ٹائپ کا چھوٹا بم تھا۔ زخمی افراد کو ایجنسی ھیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جاچکا ہے۔ جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 324035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش