1
0
Sunday 24 Nov 2013 10:17

گیس پائپ لائن تعمیری منصوبہ ہے بھارت اور چین بھی شرکت کریں، ایران

گیس پائپ لائن تعمیری منصوبہ ہے بھارت اور چین بھی شرکت کریں، ایران
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران نے بھارت اور چین کو پاک ایران گیس پائپ لائن کے تعمیری پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے مدعو کیا ہے۔ غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق ایرانی نائب وزیر تیل علی ماجدی نے ایک بیان میں کہا ہے ایران توقع رکھتا ہے بھارت اپنے شکوک و شہبات کو دور کرتے ہوئے گیس پائپ لائن پراجیکٹ میں شمولیت اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت اس منصوبے میں شمولیت اختیار کر لیتا ہے تو یہ پاکستان بھارت اور ایران تینوں کے مفاد میں ہوگا۔ انہوں نے کہا صرف بھارت نہیں بلکہ چین بھی اس منصوبے میں شامل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو ایران سے گیس کی سپلائی کیلئے پائپ لائن تعمیر کرنے کی ضرورت ہے اور اسے معاملے میں سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 324048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

India has always been eager to join this project but unfortunately it cannot trust Pakistan. Once it has better relation with Pakistan India will certainly become a part of it.
ہماری پیشکش