QR CodeQR Code

ایران کیساتھ جوہری معاہدے سے دنیا مزید محفوظ ہوگی

عالمی برادری کا حصہ بننے پر ایرانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، باراک اوباما

24 Nov 2013 10:34

اسلام ٹائمز: واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کچھ اقتصادی پابندیاں نرم ہوجانے پر ایٹمی پرگروام محدود کر دے گا، معاہدے کے تحت ایران پر ایٹم بم بنانے پر پابندی ہوگی اور ایران کو معاہدے کے تحت چار ارب بیس کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے پا گیا، عالمی طاقتیں ایران پر چھ ماہ تک کوئی نئی پابندی نہیں لگائیں گی، امریکی صدر براک اوباما کہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ معاہدے سے دنیا مزید محفوظ ہوجائے گی۔ سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیاں ایران کے جوہری پرگرام پر اتفاق ہوگیا ہے، تاہم آئندہ بدھ کو پھر مذاکرات ہوں گے۔ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر براک اوباما نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد مسئلے کا پرامن حل تھا، ایران کے ساتھ معاہدے سے دنیا مزید محفوظ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں ایران پر چھ ماہ تک کوئی پابندی نہیں لگائیں گی، ایرانی عوام کو عالمی برادری کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ براک اوباما کا کہنا تھا کہ ایران کچھ اقتصادی پابندیاں نرم ہوجانے پر ایٹمی پرگروام محدود کر دے گا، معاہدے کے تحت ایران پرایٹم بم بنانے پر پابندی ہوگی اور ایران کو معاہدے کے تحت چار ارب بیس کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہونا چاہئے، ایران کو چاہئے کہ وہ معاہدے پر عمل کرے۔


خبر کا کوڈ: 324053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/324053/عالمی-برادری-کا-حصہ-بننے-پر-ایرانی-عوام-کو-مبارکباد-دیتا-ہوں-باراک-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org