0
Sunday 24 Nov 2013 16:45

پشاور، تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا ، حیات آباد روڈ بند

پشاور، تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا ، حیات آباد روڈ بند
اسلام ٹائمز۔ نیٹو سپلائی کی بندش کے خلاف تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا آج دوسرے دن میں داخل ہوگیا ہے ، پشاور کے حیات آباد روڈ پر تحریک انصاف کے کارکن زبردستی ٹرکوں کی تلاشی لے رہیں ، جبکہ صوبے کے دیگر پانچ شہروں میں بھی دھرنے دیئے جارہے ہیں پشاور کے حیات آباد روڈ پر پی ٹی آئی کے کارکن دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور نیٹو سپلائی روکنے کی غرض سے راستے بند کیے جاچکے ہیں ، خار دار تاریں لگاکر دو رویہ سڑک بھی بند کردی ہے ، مشتعل کارکن ہر گزرنے والے ٹرک اور کنٹینر کی زبردستی تلاشی لے رہے ہیں ، اس موقع پر کئی ایک ڈرائیوروں سے ان کی ہاتھا پائی بھی ہوئی ، سڑک روکنے اور ٹرکوں کی زبردستی تلاشی لینے والوں میں ڈنڈا بردار افراد بھی شامل ہیں ، پشاور کے حیات آباد روڈ پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنے کے کوئی اقدامات تاحال نظر نہیں آئے ،پی ٹی آئی کے کارکنوں کی اس کارروائی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا عمل بھی متاثر ہوا ہے جس کے ذریعے پاک افغان تجارت بھی معطل ہوکر رہ گئی ہے اور کھانے پینے کی اشیا بھی نہیں جانے دی جارہیں۔ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے کارکنان پشاور کے علاوہ ڈی آئی خان، بنوں، کرک، کوہاٹ،نوشہرہ اور چارسدہ میں میں نیٹو سپلائی کو روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔پشاور کے رنگ روڈ پر ہفتے کو ہونے والے تحریک انصاف کے دھرنے سے اب تک افغانستان کے لیے نیٹو سپلائی بند ہے ، عمران خان نے گذشتہ روز احتجاجی جلسے سے خطاب میں کہاتھا کہ ڈرون حملے نہ کرنے کی امریکی یقین دہانی تک ، دھرنا جاری رہے گا ، نیٹو سپلائی غیر معینہ مدت تک بند رکھی جائے گی ۔
خبر کا کوڈ : 324167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش