0
Sunday 24 Nov 2013 19:25

خطے میں بھارتی بالادستی کا امریکی خواب پورا نہیں ہونے دیں گے،سنی اتحاد کونسل

خطے میں بھارتی بالادستی کا امریکی خواب پورا نہیں ہونے دیں گے،سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی راہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، حاجی حنیف طیّب، طارق محبوب، علامہ محمد شریف رضوی، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، شیخ محمد ذوالفقار رضوی، مولانا وزیر القادری اور ارشد مصطفائی نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم کی بھارت کے ساتھ یکطرفہ دوستی کی خواہش کشمیری شہداء کے خون سے غداری ہے۔ وزیراعظم بھارت سے پیار کی پینگیں بڑھانے کے لیے ضرورت سے زیادہ بے چین ہو رہے ہیں۔ قوم مسئلہ کشمیر اور آبی تنازعات کے حل کے بغیر بھارت سے دوستی قبول نہیں کرے گی۔ بھارت ہزاروں کشمیریوں کا بے رحم قاتل ہے۔ بھارت دریاؤں پر غیرقانونی ڈیم بنا کر پاکستان کو بنجر بنانے کی سازشیں کر رہا ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی سرپرستی کر رہی ہے اور پاکستان میں بدامنی کی آگ بھڑکانے کی کوششوں میں ملوث ہے۔ افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کے ٹریننگ کیمپ بن چکے ہیں۔ ان حالات میں میاں نواز شریف کی بھارت کے ساتھ ویزہ ختم کرنے کی خواہش افسوسناک ہے۔ محب وطن طبقات میاں نواز شریف کے بھارت نواز خیالات کو مسترد کرتے ہیں۔ خطے میں بھارتی بالادستی کا امریکی خواب پورا نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 324215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش