QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے بیگناہ طلباء کی راولپنڈی میں بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، دیدار علی

24 Nov 2013 22:39

اسلام ٹائمز: آئی ٹی پی کے صوبائی وزیر پانی و بجلی گلگت بلتستان نے نمائندہ اسلام ٹائمز کو جاری اپنے ایک بیان میں پنجاب حکومت سے سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں جی بی کے طلباء کو ہراساں کرنے پر سختی کیساتھ متنبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی وزیر پانی و بجلی گلگت بلتستان دیدار علی نے راولپنڈی میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معصوم و بیگناہ طلباء کی سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں بلاجواز گرفتاریوں پر شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت پنجاب کو متنبہ کیا ہے کہ وہ یکطرفہ کاروائیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے اور بغیر شواہد کے سانحہ راولپنڈی کا سارا ملبہ گلگت بلتستان کے معصوم طلباء پر ڈالنے سے گریز کریں بصورت دیگر گلگت بلتستان بھر میں تشویش کی لہر دوڑ جائیگی اور مسلم لیگ نواز کے سیاسی مسقتبل کیلئے کوئی نیک شگون نہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، گورنر جی بی پیر کرم علی شاہ سمیت وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر سے بھی خصوصی رابطہ کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے اور بغیر شواہد کے کسی بھی طالب علم کی گرفتاری کو چیلنج کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 324269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/324269/گلگت-بلتستان-کے-بیگناہ-طلباء-کی-راولپنڈی-میں-بلاجواز-گرفتاریوں-کا-سلسلہ-فوری-بند-کیا-جائے-دیدار-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org