QR CodeQR Code

طالبان کی مدد کرنے کا الزام بے بنیاد ہے،ایرانی حکومت کسی گروپ کی نہیں بلکہ صرف افغان عوام کی حمایت کر رہی ہے،ایران

28 Jul 2010 13:41

اسلام ٹائمز:احمدی نژاد نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام کی اصل وجہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مداخلت ہے اور یہ براہ راست مداخلت امریکا گزشتہ بیس سال سے کر رہا ہے


 تہران:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق صدر احمدی نژاد نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایران، افغانستان میں طالبان جنگجوؤں کی مدد کر رہا ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کسی گروپ کی نہیں بلکہ صرف افغان عوام کی حمایت کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ افغان عوام کو خود ملک چلانے کا حق ملنا چاہیے۔صدر احمدی نژاد نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام کی اصل وجہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مداخلت ہے اور یہ براہ راست مداخلت امریکا گزشتہ بیس سال سے کر رہا ہے۔
ایرانی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے،جب وکی لیکس نامی ویب سائٹ پر افشاء ہونے والے ڈاکیومنٹس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ایران افغان جنگجوؤں کی مدد کر رہا ہے۔ایران پر پابندیوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی ایک عظیم قوم ہیں،پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور ایران اپنے وسائل سے جینا جانتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 32446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/32446/طالبان-کی-مدد-کرنے-کا-الزام-بے-بنیاد-ہے-ایرانی-حکومت-کسی-گروپ-نہیں-بلکہ-صرف-افغان-عوام-حمایت-کر-رہی-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org