0
Monday 25 Nov 2013 18:21

پنجاب میں نون لیگ ملت جعفریہ سے سیاسی انتقام لے رہی ہے، علامہ اسدی

پنجاب میں نون لیگ ملت جعفریہ سے سیاسی انتقام لے رہی ہے، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں پنجاب کے ضلعی سیکرٹری جنرلز کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نون لیگ ملت جعفریہ سے سیاسی انتقام لے رہی ہے، ملت جعفریہ کے خلاف یکطرفہ کارروائی نے پنجاب حکومت کے متعصبانہ کردار کو عیاں کر دیا ہے، پنجاب بھر میں عزاداری کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے میں اس حکومت نے ریکارڈ قائم کیے ہیں، چشتیاں میں مساجد و امامبارگاہ اور شیعہ گھروں کو آگ لگانے والے دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں، راولپنڈی میں چھ مساجد و امام بارگاہیں اور شعائراللہ کو نذر آتش کرنے والے شرپسندوں کو پنجاب حکومت مکمل تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں پنجاب حکومت پاراچنار اور گلگت بلتستان کے بے گناہ طلباء اور مزدور پیشہ افراد کو ہراساں کرکے تاریخ کی سنگیں غلطیوں کو دہرا رہی ہے، پندرہ ہزار سے زائد شیعہ افراد جن میں ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلا، بزنس مین اور عام شہریوں کی شہادت پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا، آج نام نہاد جوڈیشل کمیشن بنا کر شرپسندوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل  کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی، ملتان اور چشتیاں میں ہماری تباہ شدہ عبادت گاہوں، مکانات، دکانوں کا معاوضہ دینا تو کجا، کسی حکومتی عہدیدار نے متاثرہ جگہ کا معائنہ تک نہیں کیا، آج ملت جعفریہ کا ہر وہ شخص جس نے اس متعصب حکومت کے نمائندوں کو ووٹ دیا تھا، وہ اپنے اس عمل پر نادم ہے، پنجاب حکومت کے متعصب وزیر قانون مکمل طور پر ملت جعفریہ کے دشمنوں کی معاونت اور اُن کو تحفظ فراہم کر رہا ہے، ملت جعفریہ نہ رانا ثنااللہ کے زیر اثر کسی کمیٹی کو تسلیم کرے گی نہ جوڈیشل انکوائری پر اعتماد کرے گی، ہمارا فقط ایک ہی مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کی نگرانی میں اس واقعہ اور دیگر واقعات جو اس سے پہلے ملت جعفریہ کے ساتھ پیش آ چکے ہیں اُن کی انکوائری کر کے اصل مجرموں کو سامنے لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 324511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش