0
Monday 25 Nov 2013 19:03
انچولی دھماکوں پر منور حسن، سمیع الحق اور فضل الرحمن کی خاموشی خطرے کی گھنٹی ہے

ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی سمجھوتہ خوش آئند ہے، صاحبزادہ حامد رضا

ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی سمجھوتہ خوش آئند ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں پر قومی قیادت متفقہ مؤقف اختیار کرے، دھرنوں کی بجائے قومی معاملات پارلیمنٹ میں طے کئے جائیں، ڈرون حملوں پر سیاست بازی اور پوائنٹ سکورنگ کی بجائے مشترکہ قومی لائحہ عمل تیار کیا جائے، نیٹو سپلائی کو عوامی طاقت کے ذریعے زبردستی روکنے سے ملک میں لاقانونیت اور انارکی پھیلے گی، پاکستانی طالبان نے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کیے ہیں اور پاکستان کے وجود کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پاکستان کا بچہ بچہ طالبان کی قتل و غارت گری سے واقف ہوچکا ہے، دہشت گردوں کی وکالت کرنیوالے ان کے جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتے، پاکستانی طالبان شریعت کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام بند کریں، ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی سمجھوتہ خوش آئند ہے۔ بھارت سے دوستی کی بجائے اس کی دہشت گردی دنیا کے سامنے بے نقاب کی جائے، حکمران امریکی غلامی کا طوق گلے سے اتار دیں، مذہبی جلوسوں کو چار دیواری کے اندر محدود کرنے کی تجویز قابل قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت نے وزارت خارجہ دو بوڑھوں کے سپرد کر رکھی ہے، ملک کو مستقل وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی ضرورت ہے، حکمران قوت فیصلہ سے محروم ہیں، منافقت اور جھوٹ کی سیاست عروج پر ہے، دہشت گردوں کے حامی متحد ہیں، دہشت گردوں کے مخالف بھی متحد ہو جائیں، طالبان اور امریکہ میں سے صرف ایک کی مذمت کرنے والے آدھا سچ بولتے ہیں، دہشت گردی کی نرسریاں ختم کرنا ہوں گی، کراچی کے حالیہ بم دھماکوں پر فضل الرحمن، سمیع الحق اور منور حسن کی خاموشی کسی بڑے خطرے کی گھنٹی ہے۔ سنی اتحاد کونسل ملک میں انقلابِ نظامِ مصطفٰی برپا کرنے کے لیے میدان عمل میں آچکی ہے۔ حکمران درود والوں سے ووٹ لے کر اقتدار حاصل کرتے ہیں اور اقتدار میں آنے کے بعد بارود والوں کے سرپرست بن جاتے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل پچاس ہزار شہداء کے ورثاء کو منظم کر رہی ہے۔ شہداء کے لواحقین کا کنونشن منعقد کرکے حکمرانوں سے قصاص طلب کریں گے۔ حکومت چھ ماہ میں 67 اہم قومی اداروں کے سربراہوں کا تقرر بھی نہیں کرسکی۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ظلم ہے۔ حکمران مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ مہنگائی کی حالیہ لہر نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ ڈرون حملے بند کروانے کے لیے ملک میں حکومتی رٹ قائم ہونا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 324535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش