0
Monday 25 Nov 2013 20:28

کالعدم جماعت کی جانب سے ٹیکسلا میں کافر کافر کے نعرے لگنا تشویشناک ہے، اسد نقوی

کالعدم جماعت کی جانب سے ٹیکسلا میں کافر کافر کے نعرے لگنا تشویشناک ہے، اسد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا کا ہنگامی اجلاس دفتر شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا میں زیر صدارت سید اسد علی شاہ، صدر شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا منعقد ہوا۔ اجلاس میں جمعہ کے روز احتجاجی ریلی کے نام پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں شہر بھر میں کالعدم جماعت کی جانب سے آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے فقہ جعفریہ کے خلاف نازیبا الفاظ اور کافر کافر کے نعرے لگنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس حرکت کو ٹیکسلا شہر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ 

شرکائے اجلاس نے ڈی ایس پی ٹیکسلا ملک عمر حیات سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس انتظامیہ انکے خلاف سخت کاروائی کرے بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے، افسوس اس بات کا ہے کہ حکمران جماعت کے سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق بھی اس ریلی میں شریک تھے اور انھوں نے بھی اس شرانگیز حرکت کرنے والوں کو نہیں روکا جس پر شیعہ علماء کونسل کو شدید تشویش ہے، اسکے علاوہ امن کمیٹی کے عہدیداران اور نام نہاد انجمن تاجران کے لیڈر بھی کالعدم جماعت کے سٹیج پر موجود تھے اور انہوں نے بھی اسکی مذمت نہیں کی جس سے انکی ہمدردیاں واضع ہو گئی ہیں۔ اجلاس کے آخر میں کراچی انچولی میں ہونے والے بم دھماکوں کی بھی مذمت کی گئی اور ان دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 324567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش