QR CodeQR Code

سمیع الحق نے نیٹو سپلائی نہ روکنے پر نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

26 Nov 2013 09:43

اسلام ٹائمز: درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے حکومت کو ڈرون حملے اور نیٹو سپلائی روکنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ عدالت نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ ڈرون حملوں کو جنگی جرم قرار دے کر ڈرون سے متعلق معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے عدالتی احکامات کے باوجود ڈرون حملے اور نیٹو سپلائی کو نہ رکوانے پر وزیراعظم نوازشریف کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے حکومت کو ڈرون حملے اور نیٹو سپلائی روکنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ عدالت نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ ڈرون حملوں کو جنگی جرم قرار دے کر ڈرون سے متعلق معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے۔ درخواست میں مولانا سمیع الحق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہی۔ عدالت وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس لے کر کارروائی کرے۔


خبر کا کوڈ: 324685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/324685/سمیع-الحق-نے-نیٹو-سپلائی-نہ-روکنے-پر-نوازشریف-کے-خلاف-توہین-عدالت-کی-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org