QR CodeQR Code

مظفرگڑھ، نیٹو سپلائی کی گاڑیوں کو میری لاش سے گزر کے جانا ہوگا، جمشید دستی

26 Nov 2013 12:14

اسلام ٹائمز: ممبر قومی اسمبلی نے ڈیرہ غازیخان بائی پاس پر نیٹو سپلائی کے خلاف دیے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی خود مختار ملک اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرتا۔


اسلام ٹائمز۔ مظفرگڑھ سے آزاد رُکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے خیبر پختونخواہ کے بعد جنوبی پنجاب سے گزرنے والی نیٹوسپلائی کو مظفرگڑھ میں ڈیرہ غازیخان بائی پاس پر غیرمعینہ مدت کے لیے روکنے اور دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔ آج صبح10سے شروع ہونے والے دھرنے میں عوام کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ اگر نیٹوسپلائی کی کوئی گاڑی یہاں سے گزری تو اُسے میری لاش سے گزرکے جاناپڑے گا۔ مزید کہا کہ کوئی بھی خود مختار ملک اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرتا۔ اس موقع پر پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس یہاں امریکہ کا مقصد پورا کرنے وارہمیں روکنے کے لیے کھڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 324726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/324726/مظفرگڑھ-نیٹو-سپلائی-کی-گاڑیوں-کو-میری-لاش-سے-گزر-کے-جانا-ہوگا-جمشید-دستی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org