QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس میں اہم منصوبوں کی سفارشات تیار

26 Nov 2013 16:53

اسلام ٹائمز: بابوسر ٹنل کی تعمیر کا منصوبہ بھی سفارشات میں شامل ہے جس کی تکمیل سے گلگت سے اسلام آباد کا فاصلہ 145 کلومیٹر کم ہو جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس میں اہم منصوبوں کی سفارشات کی منظوری دیدی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جگلوٹ گلگت روڈ، اور استور مظفر آباد شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ سفارشات میں شامل ہے، جبکہ بابوسر ٹنل کی تعمیر کا منصوبہ بھی سفارشات میں شامل ہے جس کی تکمیل سے گلگت سے اسلام آباد کا فاصلہ 145 کلومیٹر کم ہو جائیگا، شاہراہ قراقرم کی حفاظت کیلئے خصوصی فورس تیار کی جائے گی، گلگت ایئرپورٹ کو آل ویدر بنایا جائیگا، اسکردو ایئرپورٹ پر بوئنگ طیاروں کی آمدورفت کیلئے جدید آلات فراہم کرنے، چلاس میں متبادل ایئرپورٹ کی تعمیر اور سوست ڈرائی پورٹ کو گلگت منتقل کرنے کی سفارشات شامل ہیں، وزیراعظم کونسل کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں سفارشات کی منظوری دینگے۔


خبر کا کوڈ: 324841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/324841/گلگت-بلتستان-کونسل-کے-اجلاس-میں-اہم-منصوبوں-کی-سفارشات-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org