0
Tuesday 26 Nov 2013 20:16

جوہری توانائی سے 40 ہزار میگاواٹ بجلی بنائینگے، نواز شریف

جوہری توانائی سے 40 ہزار میگاواٹ بجلی بنائینگے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں کوسٹل پاور پراجیکٹ ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی جانب پہلا قدم ہے، اگلے سال قدرتی مایع گیس کی درآمد سے گیس کی لوڈشیڈنگ بھی ختم ہو جائے گی، کراچی میں 2200 میگاواٹ کے کوسٹل پاور پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں میاں نواز شریف نے کہا کہ توانائی کا بحران ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، جس کے خاتمے کیلیے حکومت مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور آج چین کے تعاون سے سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ اٹامک انرجی کمیشن نے چھ جوہری پلانٹس کیلیے مقامات کی نشاندہی کی ہے، جس پر حکومت بھرپور توجہ دے گی، 2050 تک 40 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائیگی، جبکہ بیک وقت تین ہائیڈل منصوبوں دیامر بھاشا، داسو اور بونجی ڈیم پر بھی کام کیا جا رہا ہے جس سے 15 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ جلد گیس کی قلت بھی ختم ہو جائے گی، وزیراعظم نے کہا کہ معیشت میں کراچی کا اہم کردار ہے، ان کا عزم ہے کہ وہ کراچی کو ترقی یافتہ شہروں کے ساتھ کھڑا کریں گے۔ وزیراعظم نے منصوبوں میں تعاون کرنے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور چینی اداروں کو منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے بھرپور سہولتیں فراہم کرنیکا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 324911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش