0
Tuesday 26 Nov 2013 23:49

پولو گراؤنڈ کرپشن کیس، آصف زرداری پر 2 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی

پولو گراؤنڈ کرپشن کیس، آصف زرداری پر 2 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پولو گراؤنڈ کرپشن کیس میں فرد جرم 2 دسمبر کو عائد کی جائے گی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 5 ریفرنس کھولنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت نیب کے پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ سابق صدر کو اب استثنیٰ حاصل نہیں، جس پر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث سابق صدر زرداری عدالت میں پیش نہیں ہوسکے، تاہم اگلی سماعت پر ان کی حاضری یقینی بنائی جائے گی، جس پر عدالت نے آصف زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے اے آر وائی گولڈ ریفرنس کیس میں سابق صدر زرداری سمیت استغاثہ کے گواہان کو 9 دسمبر کو طلب کرلیا جب کہ پولو گراؤنڈ کرپشن کیس میں فرد جرم 2 دسمبر کو عائد کی جائے گی۔ اس موقع پر عدالت نے نیب کو سابق صدر کو پولو گراؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ این آر او کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد سابق صدر کے خلاف کرپشن کے 5 ریفرنسز دوبارہ کھولے گئے تھے تاہم دوران صدارت آصف علی زرداری کو حاصل استثنیٰ کی وجہ سے ان کی سماعت نہیں ہوسکی تھی۔
خبر کا کوڈ : 324979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش