0
Wednesday 27 Nov 2013 15:22

ہنگو ڈرون حملہ، ایف آئی آر میں امریکہ کا نام شامل کرنیکی ہدایت کردی ہے، سراج الحق

ہنگو ڈرون حملہ، ایف آئی آر میں امریکہ کا نام شامل کرنیکی ہدایت کردی ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہنگو میں ڈرون حملے کے خلاف ایف آئی آر میں پولیس کو سی آئی اے اور امریکا کا نام شامل کرنے کی ہدایت کردی ہے، اس حوالے سے تفتیشی افسر بھی مقرر کردیا گیا ہے۔ سراج الحق کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کو اسلام آباد پر حملہ تصور کیا جائے۔ وزیر اعظم ڈرون حملوں کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں اور خارجہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ڈرون حملوں کے خلاف موثر کارروائی نہ کی تو خیبر پختونخوا کے وزراء اور ارکان اسمبلی اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 325148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش