0
Wednesday 27 Nov 2013 16:39

بلدیاتی انتخابات کیلئے بلوچستان بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اسد گیلانی

بلدیاتی انتخابات کیلئے بلوچستان بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اسد گیلانی

اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان اسد الرحمن گیلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ صوبے کے ساڑھے چار ہزار پولنگ اسٹیشنوں پر ایف سی، پولیس اور لیویز کے پچاس ہزار سے زائد جوان تعینات ہوں گے جبکہ تمام اضلاع میں فوج کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار کوئیک ریسپانس کیلئے موجود رہیں گے۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں امیدواروں کے بلامقابلہ ہو جانے سے سکیورٹی پلان میں معمولی ردوبدل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے حساس اضلاع آواران اور ڈیرہ بگٹی میں بیشتر نشتوں پر امیدوار بلا مقابلہ ہو چکے ہیں۔ وہاں چند نشتوں پر ہی مقابلہ ہو گا۔ اسد گیلانی نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ساڑھے چار ہزار پولنگ اسٹیشنز پر ایف سی کے اٹھارہ ہزار ،پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے اکیس ہزار کے ساتھ ساتھ لیویز فورسز کے اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ صوبے میں فوج کے پانچ ہزار تین سو اہلکار بلدیاتی انتخابات میں کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوران ہیلی کاپٹرز کی فراہمی وزرات داخلہ کو خط لکھ دیا ہے، جبکہ بلوچستان حکومت کے پاس موجود ہیلی کاپٹر بھی الیکشن میں استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بلوچستان میں ایف سی کو پولیس اختیارات ایک دو روز میں دے دئیے جائیں گے۔

خبر کا کوڈ : 325182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش