0
Wednesday 27 Nov 2013 18:19

سانحہ راولپنڈی میں ہلاکتوں کا پراپیگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ کرنیوالوں کا محاسبہ کیا جائے، علامہ اسدی

سانحہ راولپنڈی میں ہلاکتوں کا پراپیگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ کرنیوالوں کا محاسبہ کیا جائے، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے سی پی او راولپنڈی عمر اختر حیات لالیکا کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پی او راولپنڈی کی پریس کانفرنس کے بعد وہ مذہبی و سیاسی رہنماء جنہوں نے قوم کو جھوٹ بول کر گمراہ کیا، ان کے خلاف حکومت فوری کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی شرپسندوں کی طے شدہ سازشوں میں ایک سازش تھا، اس سازش کا مقصد پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا، جس کو محب وطن قوتوں نے ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں پنجاب پولیس چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے، پولیس سونا، نقدی، موبائل فون کے قیمتی سیٹ لوٹ کر لے جاتی ہے، ہم ہر فورم پر ان کیخلاف جانے کو تیار ہیں۔ علامہ اسدی نے نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے تقرر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نئے سپہ سالار ملکی سالمیت اور دفاع وطن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 325216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش